اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی و خودمختاری کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے سعودی شہروں ابہا، خمیس، مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے جس دوران شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جب کہ حملوں میں 73 افراد زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کےحملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس طرح کےحملے نہ صرف بے گناہ انسانی جانوں کےلیےخطرہ ہیں بلکہ علاقائی امن و سلامتی کوبھی متاثرکرتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اوربرادر سعودی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حملے میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام پاک بحریہ کا علاقائی امن میں اہم کردار ہے صدر زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ سمندری حدود کے نگہبانوں کو قوم کا سلام، 8 ستمبر کا دن…

2 hours ago

پاک بحریہ کشیدہ علاقائی صورتحال میں تجارتی آمدورفت یقینی بنا رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم بحریہ پاکستان 8 ستمبر 2026 کے…

2 hours ago

پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو سلام 8 ستمبر ان کی شجاعت کی یاد دلاتا ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیوی ڈے کے موقع پر پاک…

2 hours ago

شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے سعودی عرب

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب نے حوثیوں کو بے گناہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر…

2 hours ago

یمنی حوثیوں کے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر حملے 73 افراد زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نےسعودی عرب کے مختلف شہروں پرحملے کیے،سعودی…

2 hours ago

ایران بھی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن جائے گا روسی وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امکان ظاہر کیا ہے کہ…

2 hours ago