اردو نیوز اپڈیٹس

پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کو سلام 8 ستمبر ان کی شجاعت کی یاد دلاتا ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیوی ڈے کے موقع پر پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 ستمبر پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں، شجاعت اور بے مثال کارناموں کی یاد دلاتا ہے۔وزیر داخلہ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاک بحریہ کے جانبازوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں، بہادری اور قربانیاں قوم کے لیے باعث فخر ہیں اور پوری قوم اپنے غازیوں اور شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔ 8 ستمبر 1965ء کا دن پاک بحریہ کی تاریخ ساز کامیابیوں کا درخشاں باب ہے جب بحریہ کے شیر دل جوانوں نے اپنی سمندری سرحدوں کا ناقابلِ تسخیر دفاع کر کے تاریخ رقم کی۔ محسن نقوی نے’’ آپریشن دوارکا‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی معرکے میں پاک بحریہ نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا اور 1965ء کی جنگ میں مخالف کو دندان شکن جواب دیا۔ معرکۂ حق میں پاک بحریہ کی چوکسی اور چاق و چوبند تیاری کے باعث ہی دشمن کراچی پر حملہ کرنے کی جرأت نہ کر سکا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری حدود کی اصل محافظ ہے اور اس کے جوانوں نے ہر آزمائش اور چیلنج میں ملکی دفاع کو مضبوط ترین بنایا ۔ پاک بحریہ کی جدید جنگی صلاحیتیں اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار نہ صرف قابلِ تحسین ہیں بلکہ شہدائے پاک بحریہ کی عظیم قربانیاں پوری قوم کا بیش قیمت اثاثہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام پاک بحریہ کا علاقائی امن میں اہم کردار ہے صدر زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ سمندری حدود کے نگہبانوں کو قوم کا سلام، 8 ستمبر کا دن…

2 hours ago

پاک بحریہ کشیدہ علاقائی صورتحال میں تجارتی آمدورفت یقینی بنا رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم بحریہ پاکستان 8 ستمبر 2026 کے…

2 hours ago

وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت…

2 hours ago

شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے سعودی عرب

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب نے حوثیوں کو بے گناہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر…

2 hours ago

یمنی حوثیوں کے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر حملے 73 افراد زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نےسعودی عرب کے مختلف شہروں پرحملے کیے،سعودی…

2 hours ago

ایران بھی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن جائے گا روسی وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امکان ظاہر کیا ہے کہ…

3 hours ago