پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف آج ایوانِ صدر پہنچے جہاں اُن کی صدر مملکت سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وفاقی بجٹ کے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور وزارت خزانہ کے حکام وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے ۔ اس کے علاوہ چیئرمین پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی کی بجٹ کمیٹی کے ارکان بھی صدر مملکت کے ہمراہ موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان وفاقی بجٹ کے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر بھی ملاقات میں شریک ہوئے ۔ اس دوران آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
