پاکستان نیوز پوائنٹ
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ “انتظار ختم ہونے والا ہے! تیاری کر لیجیے، لیپ ٹاپ تقسیم کا بڑا دن 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں، اس کے بعد ہم ملک کے دیگر علاقوں میں بھی آئیں گے۔”وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد طلبہ کو تعلیم اور مہارت کے لیے جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اسلام آباد میں افتتاحی تقریب کے بعد لیپ ٹاپ کی تقسیم دوسرے شہروں اور صوبوں میں بھی جاری رہے گی۔حکومتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ مکمل شیڈول اور علاقائی تقسیم کا پلان جلد جاری کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں منعقد کی گئی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزراء اور مختلف جامعات کے سٹوڈنٹس شریک ہوں گے۔ یہ منصوبہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کا فلیگ شپ اقدام ہے، جس کے تحت نوجوانوں میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا، ٹیکنالوجی تک رسائی بہتر بنانا اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بااختیار بنانا شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرحلے میں ہزاروں طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرمواصلات اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیشی حکام سے…