اردو نیوز اپڈیٹس

معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے، موجودہ زرمبادلہ ذخائر اڑھائی ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں، پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ 3 بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی، گزشتہ مالی سال میں ملک کی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال 4 فیصد سے زائد کی ترقی کا ہدف تھا۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے کچھ ترقی متاثر ہو سکتی ہے، پر امید ہیں کہ رواں مالی سال 3.5 فیصد شرح نمو حاصل کرلیں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حال ہی میں بیجنگ میں 24 مشترکہ منصوبوں پر معاہدے ہوئے، سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی زیر غور ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ترکیہ میں کوپ کانفرنس وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات خطے کی سیکیورٹی پر بات چیت

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ میں کوپ کانفرنس کے دوران وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات…

23 hours ago

شہباز شریف کی کوپ 31 سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ترکیہ کے شہر انطالیہ میں منعقدہ…

23 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے اور…

23 hours ago

مستقبل میں روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئی ڈیجیٹل مہارتوں کا حصول ناگزیرشزا فاطمہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی…

23 hours ago

اے آئی ایچ آر کے شعبے کو تبدیل کردے گی ملازمین کی تعداد میں کمی کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ہیومن ریسورسز (ایچ آر) کےشعبے…

24 hours ago

ایران کے مطالبات غیر حقیقت پسندانہ ہیں تاہم امریکا سفارت کاری کیلئے تیار ہے مارکو روبیو

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر معاشی…

24 hours ago