اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر صحت، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، میئر کراچی، کمشنر کراچی ، سیکریٹری ٹو سی ایم، سیکریٹری صحت، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی جی ہیلتھ اور دیگر ویڈیو لنک سے شریک ہوئے ،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھرپور کوششوں کے باوجود پولیو کیسز رپورٹ ہونا افسوسناک ہے،پولیو کے خامتے کے لئے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سنجیدگی سے کام کرے،وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے، کوتاہی ناقابل برداشت ہے،آج یہ اجلاس طلب کرنے کا مقصد نئے جذبے سے یونین کاؤنسل سطح سے پولیو کی مہم چلانی ہے،گزشتہ ہفتے پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ ہوئے جس سے صوبے میں مجموعی تعداد 9 ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ملک بھر میں 29 پولیو کیسز میں 9 سندھ، 18 خیبر پختون خواہ، پنجاب اور آزاد جموں کشمیر میں ایک ایک شامل ہیں،مجھے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے کوئی معمول کی پریزنٹیشن نہیں چاہیے،پولیو کے خاتمے کا محکمہ صحت سے مکمل پلان چاہئے، پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے سے انکار کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، یہ کیسے والدین ہیں! اپنے بچے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرکے معذور کر دیتے ہیں،یہ پولیو کے قطرے سے انکار نہ صرف لوگ اپنے بچے کو معذور کرنے کی طرف لے جاتے ہیں بلکہ دوسرے بچوں کو بھی وائرس دیدیتے ہیں،انتظامی کارروائی کر کے انکار کو ختم کیا جائے اور مجھے رپورٹ پیش کریں،13 اکتوبر سے انسداد پولیو مہم کو جنگی بنیادوں پر چلایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ ستمبر کی انسداد پولیو مہم میں 216664 بچے حفاظتی قطرے پینے سے رہہ گئے،پولیو قطرے نہ پینے والے بچوں میں 181142 گھروں پر نہیں تھے اور 35522 نے انکار کیا،ریفیوژن کنورژن کمیٹی کو متحرک کر کے تمام رفیوژل کیسز ختم کر کے دیں،پولیو کے حفاظتی قطرے سے انکار کرنے والوں کی موبائل سم بلاک اور شناختی کارڈ معطل کرنے پر میں غور کر رہا ہوں ،وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدیات کی کہ حفاظتی قطرے کے انکاریوں کی موبائل سمز، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا پلان بنا کر دیں،وزیراعلیٰ سندھ نے پولیو ڈراپ رفیوژل سیل سی ایم ہاؤس میں قائم کر دی، انکار کرنے والوں کے پاس منتخب نمائندے، ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پی جائے گا اور انسداد پولیو کے قطرے پلائے گا،جو نئے کیسز دیہی علاقوں میں آئے ہیں وہ زیادہ تر اضلاع کے سرحدی ایریا سے رپورٹ ہوئے ہیں،میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ تمام خانہ بدوشوں خاندانوں کو بھی پولیو ویکسین پلائی جائے،

Faisal Bukhari

Recent Posts

بس بہت ہوچکا دہشت گردوں کا سر کچلنا ہوگا وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات آئے…

5 hours ago

ڈیرہ اسماعیل خان سرزمینِ پاک کا سپاہی سپردِ خاک وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شریک

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میںانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران…

5 hours ago

ڈیرہ اسماعیل خان آپریشن سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک اور میجر سبطین حیدر جامِ شہادت نوش کر گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں…

5 hours ago

عادل راجہ جھوٹا ثابت بریگیڈیئر راشد نصیر (ر)کی لندن ہائی کورٹ میں تاریخی فتح

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانوی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجا کے بریگیڈر ریٹائرڈ راشدنصیرکےخلاف الزامات بےبنیاد…

6 hours ago

فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

پاکستان نیوز پوائنٹ فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے…

6 hours ago

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے…

6 hours ago