اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ای بائیک سکیم میں طلبہ کو بڑی سہولت دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بائیک سکیم کے تحت طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ وصول کرنے سے روک دیا۔ مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم کے تحت طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسکیم کا دائرہ سرکاری ملازمین، جنرل پبلک اور ڈیلیوری بوائز تک وسیع کرنے کی بھی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب ای بائیک پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی، ای بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ مفت ملے گا جب کہ طلبہ کو ای بائیک کی دو روزہ مفت ٹریننگ دی جائے گی، طلبہ کو 6 ہفتوں کے اندر بائیک کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ وصول کرنے سے روکتے ہوئے اسی ہفتے ای بائیک پورٹل کھولنے کا حکم دیا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

پمز آتشزدگی میں نومولود کو بچانے والی نرس کو تمغہ خدمت اور ایک کروڑ انعام دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے جان پر کھیل کر پمز واقعے میں نومولود کو بچانے…

6 hours ago

پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے یورو…

6 hours ago

پاک چین تجارت سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور چین کے درمیان جاری تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون…

6 hours ago

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں…

6 hours ago

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 15 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیرستان کے مقابل پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی…

6 hours ago

امریکی بمباری میں ایران کے 6 نیول اہلکار اور 3 پائلٹس سمیت 21 افراد شہید 140 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران پر 30 اگست سے جاری امریکی بمباری میں مجموعی طور پر…

6 hours ago