اردو نیوز اپڈیٹس

پاک چین تجارت سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور چین کے درمیان جاری تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے فروغ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔چین کے شہر گوانگ ژو میں پانچویں پاکستان انویسٹمنٹ اینڈ بزنس انوائرمنٹ ایکسچینج فورم 2026 کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پالیسی مذاکرات، سرمایہ کاری منصوبوں کی پیشکش، صنعتی معاہدوں، بی ٹو بی ملاقاتوں اور مصنوعات کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔ فورم میں الیکٹرک گاڑیوں، بیٹری مینوفیکچرنگ، تعمیراتی سامان، فرنیچر، پائن نٹس اور میڈیکل و بزنس ٹورازم کے شعبوں میں 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔اس کے علاوہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔سی پیک کے تحت صنعتی اور انفرااسٹرکچر تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات بھی فورم میں اجاگر کیے گئے جبکہ توانائی، ای کامرس، تعمیراتی سامان، فرنیچر اور فوڈ پروسیسنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی پیش کیے گئے۔پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے تجارتی روابط، نئی سرمایہ کاری اور کاروباری شراکت داریاں دونوں ممالک کے اقتصادی تعاون کو نئی جہت دے رہی ہیں

Faisal Bukhari

Recent Posts

پمز آتشزدگی میں نومولود کو بچانے والی نرس کو تمغہ خدمت اور ایک کروڑ انعام دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے جان پر کھیل کر پمز واقعے میں نومولود کو بچانے…

6 hours ago

پاکستان نے یورو بانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے یورو…

6 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ای بائیک سکیم میں طلبہ کو بڑی سہولت دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بائیک سکیم کے تحت طلبہ…

6 hours ago

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں…

6 hours ago

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 15 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیرستان کے مقابل پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی…

6 hours ago

امریکی بمباری میں ایران کے 6 نیول اہلکار اور 3 پائلٹس سمیت 21 افراد شہید 140 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران پر 30 اگست سے جاری امریکی بمباری میں مجموعی طور پر…

6 hours ago