وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے مسقط مدعوکرلیاگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی یوم رہائش پر یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف مسقط جائیں گی۔ ”یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ“اقوام متحدہ کے ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام سے متعلق اعلی ترین بین الاقومی اعزاز ہے۔ ”یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ“ مختلف افراد،شہروں،حکومت اورسرکاری اداروں،سول سوسائٹی،پرائیویٹ آرکنائزیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،پراجیکٹس وغیرہ کو دیا جاتا ہے۔ آف آنر ایوارڈ“سستی اورمناسب ترین رہائشگاہ،پائیدار اربن ڈویلپمنٹ،بنیادی شہری سہولتوں میں بہتری،شہری تعمیر نو، بہتر اربن ڈویلپمنٹ،قدرتی آفات کے بحالی پروگرام کے اہداف کو مدنظر رکھ کر دیا جا تا ہے۔ 37سال سے جاری 200 یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ دیئے جاچکے ہیں۔ پاکستان میں پہلی اورآخری مرتبہ ایرا کے ڈپٹی چیئرمین نے2007میں یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کیا پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ2026میں سرفہرست ہے۔پاکستان کے علاوہ میانمیر،برازیل،ٹیونس اورانگلینڈ /لندن کویواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈکیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اپنی چھت اپناگھر پروگرام کے سکرول آف آنر ایوارڈ کیلئے خصوصی دعوت پر تقریب میں شرکت کریں گی۔ عمان کے کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈپیش کیا جائے گا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈپنجاب کے بے گھر افراد کے نام کردیا ۔یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈپنجاب کے بے گھر افراد کیلئے اعزاز ہے۔مریم نوازشریف اپنی چھت اپنا گھر پروگرام نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کاسب سے بہترین لوکاسٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *