اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سرگودھا کارڈیالوجی سے ضلع میانوالی کے امراض قلب کے مریض بھی مستفید ہوسکیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے میانوالی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں علی حیدر نور خان،عبید اللہ خان شادخیل، امانت اللہ خان شادخیل، عدیل عبد اللہ خان رخڑی، ملک فیروز جوئیہ اور ملک سجاد خان بھچڑ شامل تھے۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد دینے پر خراج تحسین پیش کیا، وفد نے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سرگودھا کارڈیالوجی سے ضلع میانوالی کے امراض قلب کے مریض بھی مستفید ہو سکیں گے، تاریخ میں پہلی بار پسمانداور چھوٹے اضلاع سے ہر بڑے پراجیکٹ کا آغاز کر رہے ہیں،عوامی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے، ستھرا پنجاب پروگرام کودنیا کاسب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام بنا رہے ہیں۔وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو میانوالی میں پہلی پبلک ٹرانسپورٹ الیکٹروبس کے تحفہ پر اظہار تشکر کیا۔
اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ میانوالی کے عوام کے لئے الیکٹروبس کسی معجزے سے کم نہیں، میانوالی میں بیوٹیفکیشن اور ستھرا پنجاب پراجیکٹ سے شہر کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدروزیراعظم اوروزیر داخلہ کادہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقوں ہرنائی اور پنجگور میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے…

14 hours ago

وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے…

14 hours ago

ترک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات مستحکم تعلقات پر اطمینان کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم…

14 hours ago

شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے چیف جسٹس پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہےکہ شوہر حق مہر میں…

14 hours ago

حماس کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچا جلد اپنی AK-47 تک واپس کردیں گے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول اوروں کے برعکس میرا یقین ہے…

14 hours ago

اسرائیل ایران پر فوجی حملے کیلئے امریکا کو اکسا رہا ہے ترکیہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس…

14 hours ago