اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا آبی حیات کے فروغ کے لئے بڑا قدم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں آبی حیات خصوصاً شرمپ فارمنگ کے فروغ کے لیے بڑے اور تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کے تحت سرگودھا اور علی پور میں مجموعی طور پر 5 ہزار 600 ایکڑ رقبے پر شرمپ سٹیٹس قائم کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے مطابق بنجر اور سیم زدہ زمینوں کو شرمپ فارمنگ کے ذریعے پہلی مرتبہ قابلِ استعمال بنایا جا رہا ہے جو زرعی اور معاشی ترقی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، سرگودھا میں شرمپ فارمنگ منصوبے کی 15ویں یومیہ ترقیاتی رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق 20 ایکڑ اراضی پر 9 تالاب شرمپ فارمنگ کے لیے تیار کر لیے گئے ہیں جبکہ 5 ہزار 320 میٹر ڈرینج کا کام مکمل ہو چکا ہے، اگلے مرحلے میں مزید 10 ایکڑ اراضی پر سروے بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔لاہور میں ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے قائم کی جانے والی کوالٹی کنٹرول لیبارٹری کا 99 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ مظفرگڑھ میں تحقیق اور شرمپ فارمنگ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کی لیبارٹری کا 98 فیصد کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔شرمپ فارمنگ کے فروغ کے لیے پاکستانی ماہرین کے سعودی عرب اور میکسیکو کے تربیتی دورے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ عملے کی فراہمی کا عمل بھی آخری مراحل میں ہے، ٹیکنیکل تربیت کے لیے غیر ملکی ماہرین جیفری اور جیمی ڈومین سیک نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، اس کے علاوہ شرمپ فارمنگ پراجیکٹ کے لیے 100 انٹرنز کے تحریری امتحانات بھی ہو چکے ہیں۔شرمپ فارمنگ کے لیے 32 ٹیوب ویلوں اور 8 ٹرانسفارمرز کی تنصیب کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ شرمپ فارمنگ ریسرچ کے لئے 64 تالابوں میں شرمپ کا بیج ڈالا گیا تھا، سرگودھا کے چک نمبر 58 میں 124 ایکڑ اراضی پر شرمپ سٹیٹ اور ویلیو چین قائم ہوگی ہے اور 57 تالاب کی کھدائی مکمل کر لی گئی ہے۔علاوہ ازیں رکھ علی ولی مظفرگڑھ میں شرمپ فارمز کے لیے 2 ہزار 507 ایکڑ اراضی کی صفائی اور ہموار کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ وہاں 57 تالابوں اور 50 ٹیوب ویلز کی کھدائی کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ شرمپ فارمنگ کے آغاز سے پنجاب کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا اور اس منصوبے سے ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب میں بلیو اکانومی کا اب تک کا سب سے بڑا اور اہم منصوبہ ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) ترمیمی…

2 hours ago

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں شیڈول بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے…

2 hours ago

حکومت نے عوامی معاہدے کے 38 نکات پر 98 فیصد عملدرآمد کرلیا وزیراعظم آزادکشمیر

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

یوکرینی ڈرونز کا ہدف پیوٹن تھا روسی حکام نے شواہد اکٹھے کر لئے

پاکستان نیوز پوائنٹ روسی حکام نے کہا ہے کہ یوکرینی ڈرونز کا ہدف صدر ولادیمیر…

2 hours ago

ایران کی جانب بڑھنے والا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا ایرانی قیادت کا ٹرمپ کے بیان پرسخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں مظاہرین پر تشدد…

2 hours ago

ایران میں مظاہرین کی سکیورٹی فورسزسے جھڑپیں6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران میں مظاہرین کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں 6…

2 hours ago