اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کاروباری افراد کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کے منصوبوں پر تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے سکیم کو مزید سادہ بنانے اور ضرورت مند کاروباری افراد کو ان کی ضروریات کے مطابق قرض فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ چھوٹے کاروباروں کو فروغ ملے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک اسی ہزار سے زائد درخواست دہندگان کی قرض کی درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں جن میں ٹرانسپورٹ فارماسوٹیکل اور چھوٹے کاروبار سے وابستہ افراد شامل ہیں اس سکیم کے تحت چونتیس ہزار سے زائد کاروباری افراد کو قرض کی رقم جاری کی جا چکی ہے وزیراعلیٰ نے ان افراد سے براہ راست فیڈ بیک لینے اور سکیم میں مزید بہتری لانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران خود بھی قرض حاصل کرنے والے افراد سے فون پر رابطہ کیا اور ان کے تجربات دریافت کیے کریانہ سٹور چلانے والے عدنان علی نے وزیراعلیٰ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسے تین لاکھ پچپن ہزار روپے کا قرض ملا جس سے اس نے اپنی دکان میں سامان کا اضافہ کیا اور کاروبار میں نمایاں بہتری آئی اسی طرح تونسہ سے زرعی مداخل کے کاروبار سے وابستہ معین الدین نے بتایا کہ اسے ایک لاکھ چھپن ہزار روپے کا قرض ملا جس سے اس نے کھل بنولہ چوکر اور ونڈا خریدا اور اس کا کاروبار بہتر ہو گیا معین الدین نے وزیراعلیٰ اور محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دیہی کاروباری افراد کی سہولت کے لیے ایسی اسکیم شروع کی علاوہ ازیں لودھراں کے نواحی علاقے کے رہائشی ندیم احمد نے بھی وزیراعلیٰ سے گفتگو کی اور بتایا کہ اسے آٹھ لاکھ روپے کی رقم عید سے پہلے ملی جس سے اس نے اپنی دکان میں مزید مال ڈال کر کاروبار کو وسعت دی اور آمدن میں اضافہ ہوا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کاروباری افراد کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب اس اسکیم کے ذریعے خود روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ عوام کو معاشی طور پر خودمختار بنایا جا سکے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…

23 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…

23 hours ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…

23 hours ago

این آر او کی خواہش؟ طلال چوہدری کا عمران خان کی بہن کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…

23 hours ago

مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے حکومت فوری اقدامات کرے سینیٹر عبدالقادر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…

23 hours ago

کینیڈا امریکا کا حصہ بنے بغیر ریاست جیسے فوائد چاہتا ہے ایسا نہیں چلے گا صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…

23 hours ago