اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں۔اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹزم کے شکار بچوں کو عیدالفطر کی خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب بھر کے 40 ہزار بچوں کو عید پر گفٹ پیک دیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے آٹزم میں مبتلا بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ اسپیشل ایجوکیشن اور اسپیشل بچوں کو بھی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طور پر 12 آٹزم یونٹ قائم کئے گئے ہیں.صوبہ بھر کے 27 ڈویژنل پبلک سکولوں میں بھی آٹزم سینٹر قائم کئے گئے ہیں. سپیشل چلڈرن کیلئے پیک فوڈ کا میل پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر آف ایکسی لینس میں ڈیجیٹل ٹچ سکرین نصب کئے جا رہے ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ آٹزم میں مبتلا بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہمارا عزم ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 46…

19 hours ago

وزیراعظم کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے جائزہ اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے…

19 hours ago

پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا کور کمانڈر کانفرنس

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس کے…

19 hours ago

آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات سے 3696 ارب کی بچت ہوئی وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کا گردشی…

19 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ریلیف نا ممکن تھا وزیراعظم شہباز شریف نے ہمت نہ ہاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

19 hours ago

پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی منظوری دے…

19 hours ago