پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ قائداعظم کی فکرچراغِ راہ اور اصول ہماری حصول منزل کے ضامن ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیغام میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 77 ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ قائداعظم کا کردار صداقت، دیانت اور بے خوف قیادت کی روشن مثال ہے، قائد اعظم کے افکار ایمان، اتحاد اور تنظیم کے بغیرمنزل حاصل نہیں ہو سکتی، قائد اعظم کی طرح ذات سے اوپر اٹھ کر پاکستان کی تعمیر اور حفاظت کرنی ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کو قائد اعظم کی فکر کے مطابق انصاف، رواداری اور ترقی کی منزل کی طرف لے جا رہے ہیں، قائداعظم کی فکرچراغِ راہ اور اصول ہماری حصول منزل کے ضامن ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں قائد اعظم کے خواب کو تعبیر دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ قائداعظم کی فکرچراغِ راہ اور اصول ہماری حصول منزل کے ضامن ہیں
