اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ کا الحمرا کے مسیحی ملازمین کو ایک تنخواہ بونس دینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے الحمرا آرٹس کونسل کے مسیحی ملازمین کو ایک تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کر دیا گیا۔الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں کرسمس کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان بھی تقریب میں موجود تھیں۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر مسیحی ملازمین سے ملاقات کی، انہیں کرسمس کی مبارکباد دی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تحائف تقسیم کیے، تقریب کے دوران عظمیٰ بخاری نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا، تقریب میں چیئرمین الحمرا رضی احمد اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد نواز گوندل بھی شریک تھے۔عظمیٰ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے تہوار پر مسیحی بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، اقلیتیں وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے بہت قریب ہیں، مسیحی ملازمین ہمارا فخر ہیں اور ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کرسمس کے موقع پر اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی شریک کریں، کیونکہ کرسمس کا تہوار محبت، امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

6 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

6 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

6 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

6 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

6 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

6 hours ago