اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستانی معیشت پائیدار و طویل مدتی ترقی کی پوزیشن پر آرہی ہے وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر پہنچ چکا ہے. جہاں معاشی استحکام، مسلسل اصلاحات اور پالیسیوں میں تسلسل نے اعتماد بحال کیا ہے۔ امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ اس پیش رفت سے ملکی اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور پاکستان پائیدار، طویل مدتی معاشی ترقی کی پوزیشن میں آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منتقلی میکرو اکنامک استحکام، مہنگائی میں کمی اور بیرونی کھاتوں میں بہتری کے باعث ممکن ہوئی ہے۔ حکومت زرعی شعبے، معدنیات، ٹیکنالوجی اور موسمیاتی استحکام جیسے شعبوں میں ابھرتے مواقع کے ذریعے برآمدات اور پیداواری صلاحیت پر مبنی ترقی کو فروغ دے رہی ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ کئی برسوں بعد پہلی مرتبہ پاکستان نے پرائمری مالیاتی سرپلس اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس دونوں حاصل کیے ہیں، جو مسلسل خساروں کے چکر سے نکلنے کی واضح علامت ہے۔ان کے مطابق مضبوط ترسیلاتِ زر نے اس بہتری میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ مہنگائی 38 فیصد کی بلند ترین سطح سے کم ہو کر ایک عددی سطح پر آ گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، جو تقریباً اڑھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں، جبکہ شرح تبادلہ میں استحکام نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد دی ہے۔وزیر خزانہ نے زور دیا کہ اگرچہ میکرو اکنامک استحکام ایک مضبوط بنیاد ہے. تاہم پائیدار ترقی اب بھی سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ مالی سال میں 2.7 فیصد معاشی ترقی مثبت ضرور تھی، لیکن تیزی سے بڑھتی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دانستہ طور پر کھپت اور قرض پر مبنی ماڈل سے ہٹ کر برآمدات پر مبنی حکمتِ عملی اختیار کر رہا ہے۔ موجودہ بجٹ میں ٹیکس، توانائی کی قیمتوں اور سرکاری اداروں میں ساختی اصلاحات شامل ہیں۔محمد اورنگزیب کے مطابق پاکستان اپنی معاشی حکمتِ عملی کو عالمی طلب میں تبدیلیوں سے ہم آہنگ کر رہا ہے اور آئی ٹی سروسز، ٹیکسٹائل اور زرعی برآمدات کو نمایاں امکانات والے شعبوں کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کے لیے ٹیکس نظام کو سادہ بنانے اور بیوروکریٹک رکاوٹیں کم کرنے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ طویل مدتی پیداواری صلاحیت اور مسابقت میں اضافہ ہو۔وسیع تر اصلاحاتی ایجنڈے پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری، محصولات میں نرمی اور توانائی کے شعبے کی تنظیمِ نو کا مقصد وہ گہری خامیاں دور کرنا ہے جو طویل عرصے سے عوامی مالیات پر بوجھ بنی رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات ایک طویل المدتی وژن کا حصہ ہیں، جو عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے ممکنہ ایسٹ ایشیا موومنٹ کے جائزے سے ہم آہنگ ہیں۔وزیر خزانہ نے عالمی بینک کے ساتھ دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا بھی حوالہ دیا، جو اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے اور جس میں معاشی اصلاحات کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور آبادی کے نظم پر توجہ دی گئی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کا مستقبل صرف مالیاتی اشاریوں سے جڑے مسائل پر نہیں. بلکہ آبادی میں اضافہ، موسمیاتی تبدیلی، بچوں میں غذائی کمی، تعلیمی پسماندگی اور بچیوں کی تعلیم سے محرومی جیسے وجودی چیلنجز سے نمٹنے پر منحصر ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ خواتین کی تعلیم اور افرادی قوت میں شمولیت نہ صرف سماجی ضرورت بلکہ معاشی مجبوری بھی ہے۔وزیر خزانہ کے مطابق ریگولیٹری فریم ورک کو جدید بنایا جا رہا ہے .تاکہ جدت کی حوصلہ افزائی اور بالخصوص امریکا سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے جبکہ ٹیکنالوجی کو پاکستان کے لیے ایک بڑا گیم چینجر قرار دیا۔انٹرویو کے اختتام پر محمد اورنگزیب نے عالمی سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کو تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون کے ذریعے پاکستان سے جڑنے کی دعوت دی اور کہا کہ ملک بحران کے بیانیے سے نکل کر مواقع اور تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے، جو پائیدار ترقی کے دہانے پر کھڑی ایک ابھرتی ہوئی منڈی کے طور پر نمایاں امکانات رکھتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ٹرمپ کی بھارتی جارحیت پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت شہباز شریف کا بیان سوشل میڈیا پر شیئرکردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…

6 hours ago

وزیراعظم کاپاکستان بحریہ کو آبدوز ہنگور کےپہلےکامیاب براہ راست ہتھیاروں کےتجربے پرخراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…

6 hours ago

پاکستان نے نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…

6 hours ago

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں اسپیکر کے پی اسمبلی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

6 hours ago

پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ طویل فاصلے تک مار کرنے والا شپ کروز میزائل فائر کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…

6 hours ago

ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…

6 hours ago