پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادکا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ محسن نقوی نے سمندر پاکستانیوں سے متعلق ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ڈی سی اسلام آباد قبضہ یا غیر قانونی تجاوزات کی شکایت پر 7 دن میں فیصلہ کرنے کا پابند ہے ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قانونی ملکیت پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری خوش آئند اور قابلِ قدر ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سرمایہ کار دوست ہیں، محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا،اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں کے تحفظ کیلئے فوری اور شفاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
