پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات کی ۔وزیرِاعظم نے سعودی سفیر کو ان کی سفارتی ذمے داریاں کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور پاک سعودی تعلقات کے مزید استحکام کے لیے ان کی نمایاں خدمات کو سراہا۔ اس موقع پرشہباز شریف نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اظہار بھی کیا۔وزیرِاعظم نے خطے میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کےاہم کردارکی بھی تعریف کی۔ سعودی سفیرنواف بن سعید نے کہا کہ سفارتی ذمے داریوں کے دوران ملنے والی گرمجوشی اورتعاون پروزیرِاعظم اور حکومتِ پاکستان کا شکر گزار ہوں، پاکستان میں قیام ایک یادگاراورخوش گوارتجربہ رہا۔ نواف بن سعید نے پاک سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے ذاتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔
