پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات محسن نقوی نے آئی سی سی T-20 ورلڈ کپ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مابین حالیہ صورتحال پر وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شریک ہونے یانہ ہونے سے متعلق امور پرگفتگو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مشاورت ہورہی ہے، حکومت کردار ادا کرے گی ،جو فیصلہ ہوگا آگاہ کردیاجائے گا۔
