پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند دن پہلے ہم نے بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے کی کمی کی۔ اور جب سے ہماری حکومت بنی ہے اس وقت سے بہت محنت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے گھریلو صارفین کے ساتھ صنعتوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ جبکہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لیے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہم نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے۔ اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا دیرپا فائدہ حاصل کرنے کا طریقہ کار وضع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے موجودہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ معیشت اور عوام کو پہنچے۔ جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی طرح میری ٹائم شعبے میں بھی اصلاحات ہونی چاہئیں۔ اور میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔ ٹاسک فورس نے میری ٹائم شعبے میں اصلاحات کے لیے سخت محنت کی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو بندوق کے زور…
پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نیب نے سال 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی۔بریفنگ…