وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سلنڈر حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شب معراج پر پیغام دیتے ہوئے کہا پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو شب معراج کے بابرکت اور روح پرور موقع پر دل کی گہرائیوں سے اظہار تہنیت پیش کرتا ہوں وزیر اعظم نے کہا اللہ تعالی اس مبارک شب کی مذہبی اہمیت اور روحانی قدر و منزلت سے مسلمانوں کو مستفید ہونے کی سعادت عطا فرمائے۔ شبِ معراج امتِ مسلمہ کے لیے عظیم الشان روحانی اور ایمانی اہمیت کی حامل رات ہے، جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کو معراج کا شرف عطا فرمایا۔ یہ رات ہمیں ایمان کی مضبوطی، عبادت کی اہمیت، صبر، تقویٰ اور اللہ تعالیٰ سے قربت کا درس دیتی ہے۔ یہ شب مسلمانوں کے لیۓ ایمان میں ثابت قدمی، صبر و استقامت ، اللہ کی اطاعت، اور بلند کردار کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ شبِ معراج ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ نماز مومن کی معراج ہے اور اس کے ذریعے فرد اور معاشرہ اخلاقی، روحانی اور عملی طور پر مضبوط ہوتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس بابرکت رات سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں، باہمی رواداری، اخوت اور عدل و انصاف کو فروغ دیں۔
معراج کا واقعہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ حق کی راہ میں آزمائشوں اور مشکلات کے بعد اللہ تعالیٰ کی نصرت ضرور پہنچتی ہے اور فتح اور کامیابی لازمی امر ہے۔ مشکلات کے تناظر میں اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طور پر بروئے کار لاتے ہوئے توکل الٰہی کا یہ پیغام ہماری انفرادی تربیت، قومی طرز عمل اور اجتماعی زندگی میں بڑی کار آمد حیثیت رکھتا ہے۔ آئیے ہم اللہ کے سامنے سر بسجود ہوکر اپنے وطن کے لیے خصوصی دعائیں کریں کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ کے لیے امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنا دے۔ اور ہماری قومی یکجہتی کو مضبوط تر کرتے ہوئے ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لئے ہماری کوششوں کو قبول فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *