اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعظم شہباز شریف کا یوم مزدور ڈے پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم نے کہا آج، جب پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم مزدوراں منایا جا رہا ہے، پاکستان اپنے محنت کشوں کے لیے روزگار کے حصول کے دوران محفوظ، صحت مند، اور باوقار حالات کو فروغ دینے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے – ہماری محنت کش افرادی قوت، ہماری قوم کی ترقی اور حالات سے نمٹنے کی ہماری استعداد کے پیچھے اصل محرک ہے وزیر اعظم نے کہا مزدوروں کے بنیادی حقوق کا تحفظ پاکستان کے آئین میں درج ہے اور یہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کے بنیادی کنونشنز کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے، جس کا پاکستان بطور ایک ذمہ دار دستخط کنندہ ملک ہے۔ ان نظریات کی پیروی میں، پاکستان نے مزدوروں اور افرادی قوت کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قانون سازی اور انتظامی اصلاحات کی ہیں۔ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران حفاظت اور صحت سے متعلق نئے وعدوں کی تکمیل کرتے ہوئے ہم نے کلیدی بین الاقوامی لیبر کنونشنز بشمول جبری مزدوری کنونشن اور میری ٹائم لیبر کنونشن کے 2014 کے پروٹوکول کی توثیق کی ہے۔ پہلی بار، پاکستان میں ہر مزدور قومی پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کی پروفائل سے مستفید ہو رہا ہے، جو پورے ملک میں روزگار کے حصول کے ماحول کو محفوظ اور صحت مند جگہوں میں تبدیل کرنے کو یقینی بنا رہا ہے۔ ہماری حکومت نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (EOBI) اور ورکرز ویلفیئر فنڈ (WWF) جیسے اداروں میں شمولیت کو وسیع اور انہیں مؤثر بنانے کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہمارے مزدوروں کے تحفظ کے ثمرات افرادی قوت کے تمام طبقات میں زیادہ مساوی طور پر تقسیم کیے جائیں۔ اس اہم دن پر، میں مزدوروں، کارکنوں، سول سوسائٹی اور حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ایک ایسے معاشرے کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں جو مزدوروں کا احترام کرے، ان کے حقوق کو برقرار رکھے اور سب کے لیے باوقار روزگار کے حصول کے مواقع پیدا کرے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدرِ زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری وتوثیق کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی…

6 hours ago

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران امن کے حوالے سے کسی معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران…

6 hours ago

پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ مکہ دفاعی معاہدے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے رابطہ…

6 hours ago

پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ میں طے پانے…

6 hours ago

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

6 hours ago

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ریکارڈ…

6 hours ago