اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا تھا کہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اسلام میں عورت کو پہلی بار بے مثال عزت واحترام اور حقوقِ دئیے گئے،نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی کو عزت و تکریم کی لازوال مثال قائم کی، خواتین کو تعلیم روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع ناگزیر ہیں، خاتون وزیر اعلی بن کر ہر بہن اور بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور بااختیار خواتین ہی روشن اور خوشحال پنجاب کی ضمانت ہیں،پنجاب کے متعدد ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں خواتین آفیسر کی تعیناتی وویمن ایمپاورمنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، خوا تین پو لیس اور دیگر محکموں میں محنت اور لگن سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں ،بیٹیوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے ۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف کسی بھی قسم کے امتیاز ی سلوک یا ناانصافی کی گنجائش نہیں، خواتین کو یقینی قانونی تحفظ کے لئے پنجاب میں ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کیا،ویمن ہیلپ لائن اور پینک بٹن پراجیکٹ کے ذریعے خواتین کے تحفظ کو مزید کو یقینی بنایا ہے، سیف سٹی اتھارٹی میں ور کنگ وویمن کے لئے ہاسٹل بنایا گیا، خواتین کی آسانی کے لیے ای بائیکس سکیم شروع کی گئی ہے۔ مریم نواز شریف ہر قدم پر پنجاب کی خواتین کے ساتھ کھڑی ہے، میں آپ کی محافظ بھی اور آپ کی طاقت بھی،میری بیٹیاں، میری بہنیں! آپ کا تحفظ، عزت، اور خوشحالی میری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان کو اللہ تعالی نے زرخیز زمین قابل زرعی ماہرین محنتی کسانوں سے نوازا ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے زرعی خودکفالت کے حصول کے لئے…

14 hours ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ کردار جرأت اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے میں…

14 hours ago

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر…

14 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر…

15 hours ago

بلوچستان دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 5دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ڈبر میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے…

15 hours ago

ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے برقرار ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سال 2025ء کے آغاز پر ایک تولہ سونے کا بھاؤ…

15 hours ago