پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کوئلے اور گاڑیوں پر کاربن لیوی عائد کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی تھی کہ موجودہ پیٹرولیم لیوی کو تین سال میں 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دیا جائے جس کے لیے پہلے سال میں تین روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے آئی ایم ایف کا مؤقف تھا کہ اس اقدام سے حاصل ہونے والی رقم کو گرین انرجی منصوبوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے انٹرنل کمبشن انجن والی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز بھی دی، جسے کاربن لیوی کا نام دیا جائے گا یہ تجاویز آئی ایم ایف اور پاکستانی وزارت پیٹرولیم، وزارت خزانہ، وزارت ماحولیاتی تبدیلی، وزارت صنعت و پیداوار اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام کے درمیان جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں پیش کی گئیں تاہم ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے ان مطالبات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کے لیے جمع ہونے والے فنڈز کے شفاف استعمال اور وفاق و صوبوں کے درمیان تعاون کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا ذرائع کے مطابق کوئلے پر کاربن لیوی عائد کرنے میں بھی مسائل درپیش ہیں، کیونکہ یہ ایک صوبائی معاملہ ہے البتہ ایف بی آر نے گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی حمایت کی ہے واضح رہے کہ گاڑیوں پر پہلے ہی بھاری ٹیکسز عائد ہیں جو ان کی قیمت کا 36 سے 45 فیصد تک بنتے ہیں حکومت نئی گاڑیوں پر ایڈوانس انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور بھاری رجسٹریشن فیس وصول کر رہی ہے جس کے باعث عوام پہلے ہی اضافی مالی بوجھ کا سامنا کر رہے ہیں
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ)…
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان کا کہنا ہے کہ ووٹ امانت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پہلے دن سے کہہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے اہم معاہدے کی منظوری…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرامینیا نے کہا ہے کہ امریکا نے…