اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بزدل ہے نہ ڈرتا ہم نے حملہ کیا تو بتا کر کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بزدل ہے نہ ڈرتا، ہم نے حملہ کیا تو بتا کر کریں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ دورہ چین سے متعلق اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ چینی وزیر خارجہ کی خصوصی دعوت پر کیا گیا جہاں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ 23 اپریل سے 10 مئی تک میں تقریباً 60 ممالک کے ساتھ رابطے میں رہا، ہم نے ہمسایہ ممالک کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب کیا اور دنیا کو حقائق سے آگاہ کیا۔ بھارت سے متعلق بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے انڈیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کسی سے نہیں ڈرتا، ہم نے کہا کہ اگر ہم حملہ کریں گے تو پہلے بتا کر کریں گے، ہم ان کی طرح بزدل نہیں ہیں۔ کشمیر کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے ایک بار پھر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا اگلا سیشن اسلام آباد میں ہوگا اور چینی وزیر خارجہ کو اس ضمن میں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ حالیہ دورہ چین کے دوران منگل کو چینی حکام سے متعدد ملاقاتیں ہوئیں جبکہ بدھ کے روز پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی گئی، اس اجلاس میں افغان مہاجرین، علاقائی صورتحال اور تجارت سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ 19 اپریل کو کابل کے دورے کے دوران ہونے والے معاہدوں پر پاکستان میں مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے، پاکستان پر یہ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ ہم فیصلے تو کرتے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد میں تاخیر کرتے ہیں مگر حالیہ اقدامات نے یہ تاثر غلط ثابت کر دیا۔ انہوں نے افغان وزیر خارجہ امیر متقی سے کیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کا بھی ذکر کیا، چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا آغاز 21 مئی 1951 کو ہوا تھا جسے آج دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا اور تمام تر چیلنجز کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ…

2 hours ago

محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ سنوکرچیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ…

2 hours ago

افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے پاکستان اور یورپی یونین کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ برسلز میں 21 نومبر کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک…

2 hours ago

پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔…

3 hours ago

عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کی فہرست جاری کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ…

3 hours ago