اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔پاکستانی وزیر خارجہ چینی ہم منصب سے جنوبی ایشیا کی صورتحال اور اثرات پر بات کریں گے، دونوں رہنما پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔چین روانگی سے قبل اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چین جارہا ہوں، پچھلے 3 ہفتے میں دوبار چینی وزیر خارجہ سے بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ دورے سے چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، بھارت کی بلیم گیم بے نقاب ہوچکی ہے،دنیا کو معلوم ہے کہ پاکستان پرالزامات لگائے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی وزیرخارجہ کی دعوت پردورہ کررہاہوں،چین سے حالیہ صورتحال پر بات ہو گی، انہوں نے کہا کہ چند روز میں 60 سے زائد ممالک کے ساتھ رابطے ہوئے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کراچی پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو…

6 hours ago

پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں شاہین میزائل استعمال کرنے کی بھارتی میڈیا رپورٹس مسترد کردیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے آپریشن ”بنیان مرصوص“ میں شاہین میزائل استعمال کرنے کی بھارتی…

6 hours ago

آئی ایس آئی سربراہ سے ایرانی ہم منصب کا رابطہ باہمی تعاون پرتبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایس آئی سربراہ اور مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک…

6 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ بجٹ مذاکرات شروع ٹیکسوں میں کمی پر بات ہو گی

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات مکمل ہونے کے…

6 hours ago

چین نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کو تحمل سےکام لینے کا مشورہ دیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ چین نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کو تحمل سےکام لینے…

6 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان…

6 hours ago