اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کا ٹیرف کم ہوگا اور آئی پی پیز معاملات بھی جلد حل ہو جائیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کا ٹیرف کم ہوگا اور آئی پی پیز معاملات بھی جلد حل ہو جائیں گے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمالیہ میں کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کا ٹیرف بھی کم ہوگا اور آئی پی پیز معاملات بھی جلد حل ہو جائیں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کا پہیہ ابھی چلنا شروع ہوا ہے۔ شرح سود اور مہنگائی کی شرح میں کمی جب کہ زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئی ہے۔ ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے اور 2025 میں اس کو مزید بہتری کی جانب لے کر جائیں گے۔ معاشی اصلاحات کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز لے رہے ہیں۔سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی کی شرح 9 یا 10 فیصد ہے۔ ٹیکس چوری سے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ پڑتا ہے۔ ٹیکسیشن اور توانائی سیکٹر میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ ہم ٹیکس وصولی کی شرح میں بڑا اضافہ کریں گے، اس کے لیے ہمارے اور ایف بی آر کے پاس سارا ڈیٹا موجود ہے۔ ٹیکس وصولی نظام کو سادہ بنا رہے ہیں۔ ہمارے پاس اور ایف بی آر کے پاس اور اس کی شرح میں بڑا اضافہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ پاسکو ہے اور وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ اس کو بند کر دینا چاہیے۔ خسارے میں جانے والے اداروں کو بند ہونا چاہیے۔ چیزوں کو نجی سیکٹرمیں لے جا کر حکومت جتنا ہر چیز سے نکلے گی، اتنا ہی اچھا ہے۔ نجکاری سے اداروں میں شفافیت آئے گی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک ہے تو ہم ہیں، تمام سیاستدانوں کو پاکستان کی خاطر اکٹھا ہونا چاہیے۔ ہم نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ اب ہم اسلام آباد میں دربار لگا کر نہیں بیٹھیں گے اور ہر جگہ خود حاضر ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ اور نواز شریف کا اصلاحات کا ایجنڈا ایک ہی تھا، آج دیکھیں بھارت کہاں ہے۔ پاکستان میں جاری اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند رہنے کی ضرورت ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی اہداف کا حصول ہمیں استحکام کی طرف لے جا رہا ہے۔ افراط زر اور شرح سود پر قابو پایا ہے۔ ملک میں سیمنٹ اور فریٹلائزر کی کھپت بڑھی ہے۔ اس سال ترسیلات زر کا 35 ارب ڈالرکا ہدف حاصل ہونے کا امکان ہے۔ برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ امپورٹ سے زرمبادلہ میں کمی ہوتی ہے اور پھر ہمیں آئی ایم ایف کی طرف بھاگنا پڑتا ہے۔ چاول کی برآمدات 5 ملین ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارا ٹیکس ٹو جی ڈی پی 9 سے 10 فیصد جس کو 13.5 پر لے جانا ہے کیونکہ ملک خیرات سے نہیں ٹیکسز سے چلتے ہیں۔ ہر طبقے کو ٹیکس میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ لیکیجز کم کر رہے ہیں، تا کہ جو ٹیکس دے رہے ہیں، ان پر بوجھ کم پڑے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاک فضائیہ خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کر رہی ہے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو

پاکستان نیوز پوائنٹ ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے مضبوط دفاع کے لیے مستحکم…

7 hours ago

پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک قرض ملنے کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک (ورلڈ بینک) پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز…

7 hours ago

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس 42 روز کی مدت میں مکمل کیا گیا ہے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ایف ایٹ ایکسچینج…

7 hours ago

سپیشل پرسن کو ہمت کارڈ اور سماجی و تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت کیلئے معاون آلات فراہم کیے گئے ہیں وزیر اعلیٰ مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ سپیشل پرسن کو ہمت کارڈ اور سماجی و تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت…

7 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرم کے علاقے بگن میں سرکاری…

7 hours ago