پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دو طرفہ اشتراک کار بڑھانے اور پاک، ایران تعلقات کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیاملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی، ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان فریقین کے درمیان تنازعہ کے حل کیلئے سفارتی محاذ پر مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر خارجہ کو الوداع کیا، اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

