اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں مسلمانوں کو متحد ہونا پڑے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، مسلمانوں کو متحد ہونا پڑے گا۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاغ خواجہ آصف نے کہا کہ عالم اسلام کے خلاف لڑائی جاری ہے، اگر متحد نہ ہوئے تو سب اسی مشکل میں مبتلا ہوں گے جس میں فلسطین،غزہ اور کشمیر کے مسلمان ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے پیغام کو زندہ وجاوید بنائیں، تمام پاکستانیوں کو علامہ اقبال کے کلام کی تعبیر بننا ہوگا، علامہ اقبال وقائداعظم قوم کے محسن ہیں، زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ضرور یاد رکھتی ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جائیں وہ منزل کھودیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج سیالکوٹ میں علامہ اقبال کی ولادت کا جشن انہی کی جائے ولادت پر منارہے ہیں، میرے بزرگ بھی سیالکوٹ میں علامہ اقبال کے محلے میں رہنے والے ہیں، کلام اقبال اردو اور فارسی زبان میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم شاعرمشرق کے پیغام کو بھلا بیٹھے، علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا خواب دیکھا، شاعر مشرق کی شاعری وفلسفے کے چرچے دنیا میں پہلے بھی تھے اوراب بھی ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ امت اس وقت بھٹک گئی ہے، غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، اللہ ہمیں ہمت دے کہ غزہ، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے لڑ سکیں، اپنی اپنی مملکت بچانے کے بجائے غزہ،فلسطین وکشمیر کاز کیلئے آواز بلند کرنی ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت کا عالمی یوم بریل پر بینائی سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ بریل کے موقع پر…

23 hours ago

وزیراعظم نے اقتصادی گورننس سسٹمز میں اصلاحات کے لیے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم نے اقتصادی گورننس سسٹمز میں اصلاحات کے لیے 15 رکنی کمیٹی…

23 hours ago

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا منی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منی لانڈرنگ، جعلی ادویات اور انسانی اسمگلنگ…

23 hours ago

پاکستان کے ڈیجیٹل اور اسلامی بینکاری شعبے میں بڑی پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ ایس آئی ایف سی کے سرمایہ دوست ڈیجیٹل اصلاحاتی فریم ورک کے…

23 hours ago

امریکا کی وینزویلا پر حملے کے بعد مزید کئی ملکوں کے سربراہان کو دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کو اٹھائے جانے کے بعد لاطینی امریکا…

23 hours ago

چین نے امریکا سے وینزویلا کے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین نے امریکا سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی…

23 hours ago