پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم نے اقتصادی گورننس سسٹمز میں اصلاحات کے لیے 15 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو سونپی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ کمیٹی وزیراعظم کے اقتصادی گورننس اصلاحات کے پروگرام کا حصہ ہے اور اپنی سفارشات سہ ماہی بنیادوں پر وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ کمیٹی کے ارکان میں سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری قانون، سیکریٹری منصوبہ بندی، سیکریٹری ایس آئی ایف سی، سیکریٹری آئی ٹی، سیکریٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن، سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، چیئرمین ایس ای سی پی، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین سی سی پی، ایم ڈی پیپرا، ڈی جی ٹیکس پالیسی آفس اور ایڈیشنل آڈیٹر جنرل بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے لیے ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ سیکریٹری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ وفاقی وزارت خزانہ سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بحریہ اور اس کی قیادت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے نورستان میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق افغان طالبان حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے شمالی بحیرہ عرب میں پہلی لائیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے…