پاکستان نیوز پوائنٹ
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 24 تاریخ کو تحریک انصاف نے دھرنے کی کال دی، دھرنے کے شرکاءمختلف رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچے، جی ٹی روڈ پر جو ہوا عوام نے دیکھا، احتجاج کے دوران رینجرز اہلکار شہید ہوگئے سینکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے، پہلی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا تو تحریک انصاف کی قیادت دم دبا کر بھاگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی رکاوٹ آنے پر پی ٹی آئی میدان چھوڑ کر بھاگ گئی، دنیا کی تاریخ میں کسی جنگ میں ایسے دم دبا کر بھاگنے کی مثال نہیں ملتی، یہ لوگ تھوڑی بہت رکاوٹ کو دور کرتے رہے، کراو¿ڈ دیکھ کر اچھے بھلے بندے کا دماغ گھوم جاتا ہے، بشریٰ بی بی بضد تھیں کہ میں ڈی چوک ہی جاو¿ں گی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گنڈاپور کی گاڑی کو احتجاج کے دوران اینٹیں اور لاٹھیاں پڑتی رہیں، پی ٹی آئی لاشوں کا پراپیگنڈا کررہی ہے، ہر پی ٹی آئی لیڈر مختلف نمبر بتا رہا ہے، علی امین گنڈاپور نے ہزاروں افراد کے مرنے کا بتایا، کسی مرنے والے کے ورثا کی ویڈیو سامنے نہیں آئی، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور سب چھوڑ کر بھاگ گئے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی…
پاکستان نیوز پوائنٹ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء…