وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی اعظم تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات اور اصلاحات کی جائزہ رپورٹ تیار کرل ی۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نیشنل رسک اسیسمنٹ آف کرپشن ولنرایبلٹیز کے تحت وفاقی اداروں کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزارت قانون و انصاف کے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر ایک جامع رپورٹ مرتب کی، یہ رپورٹ کسی ادارے کے خلاف چارج شیٹ نہیں بلکہ اصلاحات اور بہتری کیلئے حفاظتی و انتظامی اقدام ہے۔وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ رپورٹ کا مقصد وفاقی اداروں میں شفافیت، میرٹ اور بہتر طرز حکمرانی کو یقینی بنانا ہے، رپورٹ میں بدعنوانی کے امکانات کی نشاندہی کرکے انکی روک تھام کیلئے اصلاحاتی اقدامات تجویز کیے گئے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے گڈ گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات کیلئے متعدد اقدامات کا آغاز کیا، وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات اور انتظامی کمزوریوں کی نشاندہی کیلئے جامع قوی جائزہ مکمل کرلیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *