اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی کو آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کے نمائندے نے بتایا کہ قانون میں ترمیم کرکے ڈی سی اوز کو قیمت کے تعین کا اختیار دیا گیا ہے۔ نان بائیوں کے وکیل بیرسٹرعمر اعجازگیلانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آٹا مہنگا اور کرایہ بھی زیادہ ہے، کنٹرولر جنرل کی پاور سیکشن تھری کے تحت نہیں ہے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کیا تندور والوں سے پوچھا کہ آٹا کتنے کا آ رہا ہے یا بس لوگوں کو خوش کرنے کیلئے آرڈر جاری کر دیا؟ بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت تک نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین سے تفصیلی جواب طلب کر لیا اور سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

بشکیک میں پاکستانی طلباء پر حملےکےبارےمیں کزغزستان میں پاکستانی سفیر اور متعلقہ اداروں نے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ بشکیک میں پاکستانی طلباء پر حملےکےبارےمیں کزغزستان میں پاکستانی سفیر اور متعلقہ…

7 hours ago

ملکی معیشت کومسائل سےنکالنےکامشن،وزیراعظم شہبازشریف نےمشاورتی کونسل کی تشکیل دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ ملکی معیشت کومسائل سےنکالنےکامشن،وزیراعظم شہبازشریف نےمشاورتی کونسل کی تشکیل نوکردی۔ نوٹیفکیشن جاری…

7 hours ago

پاکستان کی آئی ایم ایف کےساتھ نئےقرض کےحجم پربات فائنل ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی آئی ایم ایف کےساتھ نئےقرض کےحجم پربات فائنل ہوگئی۔تفصیلات کےمطابق…

7 hours ago

ہنگری میں پاکستان باڈی بلڈرز نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو میڈلز جیت لیے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کے ارسلان بیگ نے سلور اور شہزاد قریشی نے برانز میڈل…

7 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ وفاق کو بتانا چاہتا ہوں کہ حق مانگوں گا نہیں ملے گا تو چھینوں گا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ وفاق کو بتانا چاہتا ہوں کہ حق مانگوں…

7 hours ago