وفاقی وزارتِ خزانہ نے سپیشل کورٹس ٹربیونلز اور اٹارنی جنرل آفس کے گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کے الاؤنسز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کو سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک سپیشل جوڈیشل الاؤنس، یوٹیلیٹی الاؤنس اور دیگر مراعات جاری نہیں کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے متعلقہ محکموں کے ملازمین شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں، جبکہ سپیشل کورٹس اور ٹربیونلز کی انتظامیہ نے بھی اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے مالی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *