اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیز معاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیز معاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے مضبوط، نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے.ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں.عوامی حمایت سے ہی مشکل اور درست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا، عوام جانتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کے لیے خطوط لکھے گئے۔عطا تارڑ نے کہا کہ مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں ریاست کا نعرہ لگایا.ہم نے ریاستی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے سیاسی نقصان کو بالائےطاق رکھا، پاکستان سے ہی ہمارا وجود اور عہدے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ قائد نواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم نے ملکی خدمت کا بیڑا اٹھایا. شبانہ روز محنت سےمسائل کوحل کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے، وزیراعظم نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا، گھریلو صارفین کے لیے بجلی7روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے سخت محنت کی بدولت کامیابی ملی، عوام کو ریلیف کے لیے نعروں کے بجائے عملی اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی میدان میں کارکردگی کا اعتراف ہورہا ہے.بجلی سستی، مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھورہی ہے. تمام معاشی اشاریے عکاسی کرتےہیں پاکستان اڑان بھر چکا ہے.اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیزمعاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔عطا تارڑ نے کہا کہ صنعتی صارفین کے لیے بھی7روپے 69پیسے فی یونٹ بجلی سستی ہوئی ہے.ستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے. پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 12فیصد پر آگیا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ معاشی کامیابیوں کی بدولت عوام کو ریلیف فراہمی میں کامیاب ہوئے. عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور اور فرض ہے. ٹیم ورک کی بدولت کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان…

3 hours ago

دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت ملنے کی تصدیق کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو…

3 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد عناصر دراصل افغانستان اور بھارت کے ایجنٹ ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت…

3 hours ago

بندوق اٹھانے والوں سے بے رحمانہ طریقے سے نمٹنا چاہیے وزیراعلی بلوچستان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو بندوق کے زور…

3 hours ago

یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے لیے رول اوور کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے…

3 hours ago

نیب کی 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نیب نے سال 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی۔بریفنگ…

3 hours ago