اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں عوامی مسائل حل کرنے پر کسی کی توجہ نہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں عوامی مسائل حل کرنے پر کسی کی توجہ نہیں، پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔ تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وفاق میں مخلوط حکومت قائم ہے، تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے منشور پر الیکشن لڑا، سیاسی جماعتیں نے اپنے منشور کے تحت عوام سے کچھ وعدے کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن)، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف، سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کو پاکستان کے عوام نے مینڈیٹ دیا، سیاسی جماعتوں نے عوام کو باور کرایا کہ عوام کے مسائل کا حل ہمارے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو 11 سال ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں مالیاتی بدعنوانی اور بے ضابطگیوں میں اضافہ ہوا، خیبرپختونخوا حکومت کو 152 ارب روپے کے مالیاتی خسارے کا سامنا ہے، خیبرپختونخوا میں سرکاری خزانے سے اربوں روپے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کیلئے دیا جاتاہے، خیبر پی کے میں سوشل میڈیا کو ادائیگی فرضی کمپنیوں کے نام پر کی جاتی ہے، خیبر پختونخوا کا مجموعی خسارہ 725 ارب روپے ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں مہنگائی میں کمی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے، پہلے پنجاب میں بزدار کے ذریعے بدلہ لیا گیا اب کے پی میں علی امین گنڈاپور کے ذریعے بدلہ لیا جا رہا ہے، صوبائی حکومت صوبے کے عوام سے کس بات کا بدلہ لے رہی ہے؟۔ ان کا کہنا تھا کہ باتیں اور لشکر کشی کرنے سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، ہمیں نصیحتیں کرنے والوں کی اپنی کارکردگی صفر ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں تعلیمی شعبے کو تباہ کر دیا گیا، اساتذہ سڑکوں پر ہیں، خیبرپختونخوا میں اگر پولیس اصلاحات ہوتیں تو آج لاقانونیت نہ ہوتی، خیبرپختونخوا کی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں سیاسی جلسوں اور دھرنوں کیلئے استعمال کی جا رہی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاک فضائیہ خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کر رہی ہے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو

پاکستان نیوز پوائنٹ ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے مضبوط دفاع کے لیے مستحکم…

6 hours ago

پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک قرض ملنے کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک (ورلڈ بینک) پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز…

6 hours ago

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس 42 روز کی مدت میں مکمل کیا گیا ہے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ایف ایٹ ایکسچینج…

7 hours ago

سپیشل پرسن کو ہمت کارڈ اور سماجی و تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت کیلئے معاون آلات فراہم کیے گئے ہیں وزیر اعلیٰ مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ سپیشل پرسن کو ہمت کارڈ اور سماجی و تعلیمی سرگرمیوں میں شرکت…

7 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرم کے علاقے بگن میں سرکاری…

7 hours ago