اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نےکہا ہے کہ پاکستان منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑاہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نےکہا ہے کہ پاکستان منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑاہے ۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا یومِ شہداء جموں کے موقع پر پیغام میں کہا کہ ہم جمّوں کے اُن شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہیں اکتوبر اور نومبر 1947ء میں ڈوگرہ فوج اور آر ایس ایس نظریے سے متاثر انتہاپسند گروہوں نے ظلم کا نشانہ بنا کر شہید کیا۔ یہ سانحہ جنوبی ایشیا کی تاریخ کے بدترین انسانی المیوں میں شمار ہوتا ہے۔ دنیا نے امریکی نائن الیون اور نازی مظالم پر تو بھرپور توجہ دی، لیکن کشمیریوں کے اُس قتلِ عام کو بھلا دیا، جہاں صرف دو ماہ میں دو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد بے گناہ انسانوں کو شہید کیا گیا۔ مؤرخین نے اسے بیسویں صدی کے تاریک ترین ابواب میں شمار کیا ہے، مگر افسوس کہ دنیا آج بھی کشمیری عوام کے دکھ اور قربانی کو نظرانداز کر رہی ہے۔ یہ کوئی حادثاتی واقعہ نہیں تھا بلکہ ریاستی سرپرستی میں کی جانے والی ایک منظم مہم تھی، جس کا مقصد جمّوں و کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا تھا۔ آدھے ملین سے زائد افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر پاکستان ہجرت پر مجبور کیا گیا۔ پوری کی پوری برادریاں مٹا دی گئیں — اُن کا واحد جرم اُن کا مذہب اور آزادی کی خواہش تھی۔ ستتر برس گزر جانے کے باوجود یہ سلسلہِ ناانصافی آج بھی جاری ہے۔ 2019ء میں آئینِ ہند کے آرٹیکل 370 اور 35-اے کے خاتمے کے بعد بھارت نے خطے کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے براہِ راست دہلی کے زیرِ انتظام کر دیا۔ زمین اور جائیداد کے قوانین میں تبدیلیاں کی گئیں، غیر مقامی آبادکاری کے منصوبے شروع کیے گئے، اور سرینگر 2035ء جیسے ترقیاتی منصوبے متعارف کروائے گئے ، جن کا مقصد وادی کے مسلم اکثریتی تشخص کو تبدیل کرنا اور کشمیری عوام کی آواز کو دبانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد میں اُن کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ شہدائے جمّوں کی قربانی اس عزم کی یاد دہانی ہے کہ سچائی کو دبایا نہیں جا سکتا اور انصاف کو ہمیشہ کے لیے روکا نہیں جا سکتا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

یومِ شہدائے جموں کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کا پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت…

8 hours ago

وزیر اعلیٰ سندھ کا این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک نہ ہونےدینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ سندھ مرا د علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ…

9 hours ago

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا برونائی کا دورہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا برونائی دارالسلام…

9 hours ago

ظہران ممدانی کی تاریخی جیت ٹرمپ نے یوٹرن لے کر ہتھیار ڈال دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ نیو یارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی تاریخی جیت پر صدر…

9 hours ago

امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں 7 کے بجائے…

9 hours ago