اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مدارس یا مساجد کی بندش کو پروپیگنڈہ قرار دیدیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی جس دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش، مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ پر زور دیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا دین اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے، قانون کے دائرے میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے لیکن ملک میں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھامعرکہ حق میں بھی علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم رہا، پاکستان ترقی کے لیے ٹیک آف کر چکا، ان حالات میں سب کومثبت کردار ادا کرنا چاہیے، آج پاکستان کے لیے سب کو یکجان ہونا ہو گا۔چیئرمین پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے…

20 hours ago

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا وزیر خارجہ اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت…

20 hours ago

پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا عبد العلیم خان

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرمواصلات اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے…

20 hours ago

آرمی چیف کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو…

20 hours ago

چیئرمین جوائنٹ چیفس کا بنگلہ دیش کا دورہ، دفاعی و فوجی روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیشی حکام سے…

20 hours ago