اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیک پوسٹ لکھانی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کیساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں، ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب پولیس نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والی پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، پولیس کے بہادر اور پیشہ ورانہ سپوتوں پر فخر ہے۔علاوہ ازیں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض اور قومی ذمہ داری ہے، خواتین کو جو حقوق دین اسلام نے دئیے اس کی مثال نہیں ملتی، خواتین کی عزت و وقار کا تحفظ کرنے والے معاشرے ہی آگے بڑھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ تعلیم، ملازمت اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع تک رسائی تمام خواتین کا حق ہے، خواتین کی عملی میدان میں شرکت معاشرتی ترقی کا اہم ستون ہے، خواتین کی طاقت کو تسلیم کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔محسن نقوی نے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا نصف حصہ ہیں، اب بھی خواتین کو تشدد اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے جس کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان میں خواتین کے لئے ایک بہتر، محفوظ اور ترقی یافتہ ماحول فراہم کریں گے۔

AddThis Website Tools
Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات بھارت کے جارحانہ رویے پر اظہارِ تشویش

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوانِ صدر…

14 hours ago

پاکستان علاقائی امن کا خواہاں لیکن قومی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی…

14 hours ago

مزدور ہمارے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں صدر مملکت آصف علی زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ملکی ترقی میں اہم…

14 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا یوم مزدور ڈے پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم نے کہا آج، جب پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم…

14 hours ago

محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزدوروں کے عالمی دن پر محنت…

14 hours ago

بھارت نےپاکستانی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

پاکستان نیوز پوائنٹ پہلگام میں پیش آنے والے حملے کے بعد بھارت نے انتقامی پالیسی…

15 hours ago