اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشرے کے تمام طبقات سے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی یقینی بنانے کی اپیل کر دی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ دی،دوران بریفنگ بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں 181 جلوسوں اور 965 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، تمام مجالس اور جلوسوں کا سکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ۔ محسن نقوی نے محرم الحرام کے جلوسوں اورمجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کیلئے درجاتی حصار ہوں گے، جامع ٹریفک پلان تمام امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے مقامات کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی گی، اشتعال انگیز مواد کیخلاف زیرو ٹالرنس، سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، ڈیوٹی پرتعینات اہلکاروں کے کھانے پینے کے انتظامات کا خصوصی خیال رکھا جائے، اہلکاروں کی شفٹ میں تعیناتی کی جائے تاکہ انہیں آرام کا وقت میسر ہو اور وہ مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے فول پروف سکیورٹی و دیگر انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے قریبی رابطہ رکھا جائے، ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اے ڈی سی جی، ڈی آئی جیز، تمام ایس پیز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

حوثیوں کے حملے تشویشناک قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سعودی کابینہ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی کابینہ نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی شہری تنصیبات…

8 minutes ago

مکہ مکرمہ طائف اور جدہ پر حوثیوں کے حملوں کا خدشہ شہریوں کو پناہ لینے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے قومی ادارہ برائے پیشگی اطلاع و ہنگامی حالات نے…

13 minutes ago

وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کی خصوصی پٹرول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کے لیے جدید ڈیجیٹل…

1 day ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین نیول چیف کی ملاقات علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو…

1 day ago

ایک وقت میں کتنا پیٹرول ڈلوانے پر 100 روپے کی سبسڈی ملے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا…

1 day ago

شرح سود سے متعلق اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش…

1 day ago