اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خارجیوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آگاہ کیا، خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی اقدامات اور خوارجیوں کے خلاف جاری آپریشنز پر گفتگو کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی دلائی، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اس ضمن میں ہر طرح سے سپورٹ کے لیے تیار ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور سہولت کاروں کا خاتمہ مشترکہ اقدامات سے کیا جا رہا ہے، خوارجیوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے وفاقی تعاون ناگزیر ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر کی رہائشگاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ…

2 hours ago

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان فری لانسنگ کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان فری لانسنگ…

2 hours ago

اقوام متحدہ پاکستان نے اسرائیل کا صومالی لینڈ تسلیم کرنےکا اعلان مسترد کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنےکے اعلان کو مسترد…

2 hours ago

آئی ایم ایف کا لوکل ہائبرڈ الیکٹریکل گاڑیوں بائیکس پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مقامی سطح پر…

2 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 30 ہزار ٹریکٹرز پر مشتمل چیف…

2 hours ago

این اے 130 نواز شریف کی کامیابی درست قرار یاسمین راشد کی درخواست خارج

پاکستان نیوز پوائنٹ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے نواز…

2 hours ago