پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنےکے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی کسی بھی بے دخلی کی کوشش کو ناقابل قبول قرار دیدیا۔ صومالی لینڈ کو ملک تسلیم کرنےکے اسرائیلی اقدام پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا، پاکستانی نائب مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی اعلان مسترد کردیا۔ پاکستانی نائب مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیاکہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کو دربدر کرکے صومالی لینڈ بھیجنا چاہتا ہے۔ عثمان جدون کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے، انہوں نے عالمی برداری سے مطالبہ کیاکہ فلسطین کا معاملہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق دو ریاستی حل کے ذریعے حل کروایا جائے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایاکہ صومالی حکومت ملکی استحکام کے اقدامات کررہی ہے لیکن اسرائیلی رویہ غیر ذمہ دارنہ اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے ۔ پاکستانی نائب مندوب نے واضح کیاکہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، صومایہ کی خودمختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے خود ساختہ جمہوریہ صومالی لینڈ کو آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر باضابطہ تسلیم کرنےکا اعلان کردیا ہے۔ تمام مسلم ممالک نے اسرائیلی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی سلامتی پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حق…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) عائشہ منظور…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج نے افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ملازمین کا حساس ڈیٹا مبینہ…