اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ احمق ہے میکرون کا مسلمانوں سے متعلق متنازع بیان پر امریکی صدر کو جواب

پاکستان نیوز پوائنٹ
فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے امریکی صدر کو’احمق‘ قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا جس میں انہوں نے فرانس میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں اور فسادات کی وجہ مسلم تارکین وطن کو قرار دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 اکتوبر کو ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ پیرس بہت جلد ایک مسلم شہر بن جائے گا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر یورپ نے اپنی سرحدیں بند نہ کیں اور مظاہروں میں شریک افراد سمیت جرائم پیشہ لوگوں کو باہر نہ نکالا تو یورپ ختم ہوجائے گا۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف مکمل طور پر غلط بلکہ ’احمقانہ‘ بھی ہے۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ ان کے ملک میں ہونے والے واقعات کو تارکین وطن اور اسلام پسندوں کے حملے کے طور پر پیش کرنا حقیقت کے منافی ہے۔ انہوں نے امریکی رہنماؤں پر الزام لگایا کہ وہ فرانس کے حالات کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس میں پیش آنے والے واقعات میں غیر ملکی مداخلت کے واضح شواہد نہیں ملے. تاہم معلومات کو گمراہ کن انداز میں پھیلایا گیا۔میکرون کے مطابق اس گمراہ کن معلومات کے نتیجے میں غیر ملکی رہنماؤں سمیت متعدد افراد کی جانب سے ناقابل قبول اور احمقانہ بیانات سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ بعض افراد یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ فرانس پر تارکین وطن اور اسلام پسندوں کے ہجوم نے حملہ کردیا ہے جو مکمل طور پر غلط ہے۔جب ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا ان کا اشارہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب ہے تو میکرون نے جواب دیا کہ ٹرمپ بھی ان افراد میں شامل ہیں۔ایمانوئل میکرون نے امریکی رہنماؤں کی جانب سے فرانس کے واقعات کو انتخابی مہم میں استعمال کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بحر اوقیانوس کے دوسری جانب انتخابی مہم چلانے والے رہنما اپنے سیاسی مقاصد کے لیے فرانس کو استعمال کر رہے ہیں۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایسے حالات میں پتا چلتا ہے کہ فرانس سے کون محبت کرتا ہے اور کون نہیں۔17 اکتوبر کو فرانس میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے صدر میکرون کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ مظاہرین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی آسمان چھوتی قیمتوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔احتجاج کا آغاز ہائی اسکولوں اور جامعات کے طلبہ کی تحریک سے ہوا تھا جو تعلیم کے لیے مزید فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ بعدازاں مزدور یونینوں، کسانوں اور دیگر کارکنوں کی تنظیموں نے بھی مظاہروں میں شرکت کی اور بڑھتے ہوئے اخراجات پر تشویش ظاہر کی۔تاہم بعض افراد کی جانب سے احتجاجی اجتماعات کی آڑ میں لوٹ مار کیے جانے کے بعد مظاہروں نے پُرتشدد فسادات کی شکل اختیار کرلی .جس کے نتیجے میں فرانس کے مختلف علاقوں میں تباہی کے مناظر دیکھنے میں آئے۔میکرون نے فسادات اور لوٹ مار کی مذمت کی، تاہم انہوں نے کہا کہ ان واقعات کے بارے میں جھوٹی معلومات پھیلانا بھی قابل قبول نہیں۔فرانس کے حالات پر ٹرمپ کے بیانات ایسے وقت سامنے آئے جب نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ریپبلکن پارٹی کو ووٹرز کی ناراضی کا سامنا ہے۔امریکا میں متعدد ووٹرز معیشت کی صورت حال اور ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ کے باعث ایندھن کی ریکارڈ بلند قیمتوں پر ناخوش ہیں۔امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی فرانس میں فسادات کی تصاویر کو ریپبلکن پارٹی کے سیاسی مؤقف کے حق میں استعمال کیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ فرانس میں ہونے والے واقعات تمام امریکیوں کے لیے ایک خوفناک انتباہ ہیں کہ اگر بنیاد پرست مارکسسٹ بائیں بازو کو کامیابی ملی تو کیا نتائج نکل سکتے ہیں۔جانسن نے دعویٰ کیا کہ اگر ڈیموکریٹس نے دوبارہ اقتدار حاصل کرلیا تو امریکا کی سرحدیں کھل جائیں گی اور جرائم پیشہ غیر قانونی تارکین وطن ملک میں پھیل جائیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں دیکھ سکتے گورنر راج لگانا ضروری تھا وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت اور عسکری قیادت نے خیبر پختونخوا کی انتظامیہ کو دہشتگردی…

1 hour ago

ملک چلانے والوں کو احساس ہو چکا کہ موجودہ نظام مؤثر نہیں رہا مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ ملک چلانے والوں کو…

1 hour ago

عالمی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک کے مطابق ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی…

1 hour ago

ایران کیساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے بہت جلد کچھ ہونے والا ہے ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے…

1 hour ago

ایران ہر قسم کی جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے ایرانی آرمی چیف

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی فوج نے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے جدید جنگی…

1 hour ago