اردو نیوز اپڈیٹس

ایران کیساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے بہت جلد کچھ ہونے والا ہے ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے. تاہم ’بہت جلد کسی نہ کسی صورت کچھ ہونے والا ہے‘۔امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی افواج نے امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے. اخبار نے حملوں سے متعلق امریکی حکام اور منصوبہ بندی سے آگاہ دیگر افراد کا حوالہ دیا ہے۔ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق صدر ٹرمپ نے جنوبی کیرولائنا میں انتخابی جلسے سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ یہ پیش رفت امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ہو گی، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔اس سے قبل انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ جنگ ابھی ختم کر سکتا ہے لیکن میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ اس کا نتیجہ دیرپا ہو۔انہوں نے کہا کہ جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی. امریکا چاہے تو ابھی واپس جا سکتا ہے، لیکن وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ امن طویل عرصے تک برقرار رہے۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کو عسکری اور مالی طور پر شکست دے دی ہے اور تہران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا۔امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف جنگ شروع کی تھی. جس کے جواب میں تہران نے خطے میں میزائل اور ڈرون حملے کیے اور آبنائے ہرمز کو عملاً بند کر دیا۔امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور قطر نے سفارتی سطح پر ثالثی کی کوششیں کیں. ان کوششوں کے نتیجے میں جون میں دونوں ممالک کے درمیان اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے تھے. تاہم آبنائے ہرمز میں آزادانہ جہاز رانی سمیت دیگر معاملات کے باعث مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہوا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم کا خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے پیکج…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کو جلتا نہیں دیکھ سکتے گورنر راج لگانا ضروری تھا وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت اور عسکری قیادت نے خیبر پختونخوا کی انتظامیہ کو دہشتگردی…

1 hour ago

ملک چلانے والوں کو احساس ہو چکا کہ موجودہ نظام مؤثر نہیں رہا مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ ملک چلانے والوں کو…

1 hour ago

عالمی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک کے مطابق ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی…

1 hour ago

ٹرمپ احمق ہے میکرون کا مسلمانوں سے متعلق متنازع بیان پر امریکی صدر کو جواب

پاکستان نیوز پوائنٹ فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے امریکی صدر کو’احمق‘ قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ…

1 hour ago

ایران ہر قسم کی جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے ایرانی آرمی چیف

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی فوج نے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے جدید جنگی…

1 hour ago