پاکستان نیوز پوائنٹ
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تمام بین الاقوامی درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی سخت جانچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط شدہ کیبل کے تحت ویزا درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا پوسٹس، شیئرز اور تبصروں کی باریک بینی سے جانچ کی جائے گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اہلکار نے بتایا کہ یہ ویزا معطلی عارضی ہے اور ان درخواست گزاروں پر لاگو نہیں ہوتی جن کے ویزا انٹرویوز پہلے سے شیڈول ہیں۔ ویزا انٹرویو معطلی سے متعلق سوال پر امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی ویزے کے لیے درخواست دینے والوں کی جانچ کرنے کےلیے ہم ہر ممکن ذریعہ استعمال کرتے رہیں گے تاکہ یہ جان سکیں کہ یہاں کون آرہا ہے، چاہے وہ طلبا ہوں یا کوئی اور۔ ٹرمپ انتظامیہ اب تک ہزاروں طلبہ کے ویزے منسوخ کر چکی ہے جبکہ مزید ویزے منسوخ کرنے کی تیاری جاری ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…