اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف صنعتی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے ورلڈ بینک

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی بینک نے پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف کو صنعتی ترقی اور برآمدات کےلیے بڑی رکاوٹ قرار دے دیا۔ ورلڈ بینک نے درآمدی ٹیرف کے مختلف سلیبز میں کمی، ریگولیٹری اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔ جاری رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ دہائی میں ریگولیٹری اور اضافی کسٹمز ڈیوٹیز سمیت درآمدی ٹیرف میں 117 فیصد تک اضافہ ہوا، جس سے مارکیٹ میں مسابقت کم ہوئی، غیر مؤثر صنعتی حکمت عملی کو فروغ ملا، سرمایہ کاری پیداواری شعبوں کے بجائے بااثر گروہوں میں منتقل ہوئی، ملکی برآمدات بھی متاثر ہوئیں۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 1990 کی دہائی میں پاکستان کی برآمدات جی ڈی پی کا 15 فیصد تھیں، جو 2024 میں کم ہوکر 10 فیصد رہ گئیں، جو خطے میں کم ترین سطح ہے۔ ورلڈ بینک نے برآمدات اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے کے لیے زرمبادلہ کا آزاد نظام، سستی توانائی، آسان فنانسنگ، قومی ریگولیٹری ڈلیوری آفس، سرمایہ کاری ایکٹ کا نفاذ اور دیوالیہ پن کے قوانین میں بہتری کی سفارش کی

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی حکومت کے حجم میں کمی اور حکومتی استعدادِ کار بڑھانے سے متعلق جائزہ اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی حکومت کے حجم میں…

7 hours ago

سعودی عرب پر ڈرون حملے پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ…

7 hours ago

کویت کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں…

8 hours ago

کالعدم کشمیر ایکشن کمیٹی کے لوگ ضد میں آکر دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں رانا ثنا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر رانا ثنااللہ…

8 hours ago

آزاد کشمیر الیکشن ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا ریاست کو فیصلہ کرنا ہےکہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد بلاول

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے آزاد کشمیر کے…

8 hours ago

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے…

8 hours ago