پاکستان نیوز پوائنٹ
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نوبیل امن انعام چاہتے ہیں تو غزہ جنگ ختم کرانا ہوگی۔
میکرون نے کہا کہ ایک ہی شخص ہے جو جنگ بندی کروا سکتا ہے اور وہ ٹرمپ ہیں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ پر ذمہ داری اس لیے بھی ہے کہ غزہ جنگ کے لیے ہتھیار ہم نہیں دیتے، ہم وہ آلات اسرائیل کو مہیا نہیں کرتے جو غزہ جنگ کو بڑھاوا دیں۔ صدر میکرون کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ کرنے کے لیے ہتھیار اور آلات امریکا اسرائیل کو دیتا ہے۔ میکرون نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں صدر ٹرمپ نے دنیا کی سات جنگیں رُکوانے کا کہا، انہیں نوبیل امن انعام ملنا اسی صورت میں ممکن ہے جب غزہ تنازع بھی ختم کرائیں۔ فرانسیسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ غزہ جنگ ختم کروانے کے لیے ہمیں اسرائیل پر دباؤ ڈالنا ہوگا
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…