ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے کی شرائط مزید سخت کردیں امریکی اخبار

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے معاہدے پر جلد فیصلے کے بعد ذہن تبدیل کر لیا۔ امریکی اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو تبدیل شدہ سخت تجاویز بھیج دی گئیں۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ مقصد ایران پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ پہلے سے تیار فریم ورک پر جلد راضی ہو جائے۔ واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ناصرف ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا بلکہ ایٹم بم خریدے گا بھی نہیں۔ ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا تھا مگر اب کہا ہے کہ ڈیل پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں، جو ہم چاہتے ہیں وہ ایران سے حاصل کر رہے ہیں، میں کسی جلدی میں نہیں ہوں، ورنہ اچھی ڈیل نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *