اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ نے دنیا کو ایک بار پھر حیران کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اپنے اقدامات اور بیانات سے دنیا کو حیران کرتے رہتے ہیں اب ایک اور انوکھا کارنامہ انجام دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب سے دوسری مدت کے لیے صدارتی منصب سنبھالا ہے، تب سے ان کے متعدد اقدامات اور بیانات دنیا بھر میں موضوع بحث بنے رہتے ہیں اور دنیا ان کے مضحکہ خیز اقدامات پر حیران ہوتی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے اور ایران کے نقشے کو اپنے چہرے کی پروفائل میں تبدیل کر دیا ہے۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ پر ایران سے متعلق ایک نقشہ پیش کیا ہے اور اس میں اپنے چہرے کی پروفائل کو ایران کے نقشے میں بدل دیا ہے۔پوسٹ میں ایک جانب ایران کا اصل نقشہ دکھایا گیا ہے جب کہ دوسری جانب نقشے کو ٹرمپ کے چہرے اور بالوں کے انداز سے مشابہہ شکل دی گئی ہے۔اس تصویر کے ساتھ ہی تحریر ہے کہ ’’پہلے ایران کا نقشہ ایسا تھا اور اب نیا نقشہ کچھ یوں ہے۔‘‘ایک اور پوسٹ میں امریکی صدر طیارہ بردار جہاز پر سوار دوربین لیے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی تباہی دیکھ رہے ہیں۔اسی طرح ایک اور پوسٹ میں ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو نیا امریکی علاقہ قرار دیا۔ پوسٹ میں ٹرمپ کو امریکی پرچم میں لپٹے ہتھوڑے سے ایران کے اوپر وار کرتے دکھایا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں والہانہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں…

14 hours ago

وزیراعظم نے2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سال 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت…

14 hours ago

دہشت گرد جہاں بھی موجود ہوں گے انہیں سخت جواب دیا جائے گا فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

14 hours ago

آن لائن فراڈ کے زیادہ تر کیسز میں خواتین نشانہ بن رہی ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آن لائن فراڈ…

14 hours ago

وفاق خیبرپختونخوا کو مزید فنڈز دینے کو تیار ہے طلال چوہدری

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے…

14 hours ago

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی…

14 hours ago