پاکستان نیوز پوائنٹ
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں 24 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ ہوئی. جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 406 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی واقع ہوئی. جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 63 ہزار 136 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے ہو گئی ہے۔سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 39 روپے کی کمی سے 7ہزار 59 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 34 روپے کی کمی سے 6ہزار 51 روپے کی سطح پر آگئی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں جرمن وزارت دفاع میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سال 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آن لائن فراڈ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی…